ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے قریب بنٹوال میں دن دہاڑے 5.36 لاکھ  روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر  چوروں نے کیا ہاتھ صاف

منگلورو کے قریب بنٹوال میں دن دہاڑے 5.36 لاکھ  روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر  چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Sun, 03 Sep 2023 13:46:25    S.O. News Service

منگلورو، 3 / ستمبر (ایس او نیوز) بنٹوال کے ساجیپا مونور علاقے میں چوروں نے دن دہاڑے گھر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دی اور  5.36 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مائیکل ڈی سوزا نامی شخص صبح کے وقت اپنے گھر کو تالا لگا کر بچوں کے ساتھ باہر چلا گیا تھا ۔ دوپہر تین بجے کے قریب جب اس کی بیٹی گھر واپس لوٹی تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا پڑا ہے اور اندر الماری کا سامان بکھرا پڑا ہے ۔ 
    
بیٹی سے گھر کی حالت کا پتہ چلنے پر جب مائیکل واپس لوٹا اور جانچ کی تو پتہ چلا ہے کہ 5.36 روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ 3 ہزار روپے نقد رقم پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا ہے ۔
    
بنٹوال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔  


Share: